حیدرآباد۔19نومبر(اعتماد نیوز) ہریانہ کے حصار میں آج سنت رام پال کو
گرفتار کرنے کے لئے چلائی جا رہی انتظامیہ کے مہم کے دوران پولیس اور آشرم
کے ذمہداران کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران پیش آیا ۔ چنانچہ کل سے آج تک
بھی آشرم کے پاس کشیدگی جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ آشرم کے علاقہ میں چار
خواتین کی نعشیں پائی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ کشیدگی کی وجہ سے تقریبا دس
ہزار افراد نے آشرم چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ سنت رام پال پر قتل
کا الزام ہے۔ اور ان پر پنجاب ہائی کورٹ نے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کی
ہے۔